احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب الرُّكُوبِ فِي الْجَنَازَةِ
باب: جنازہ میں سوار ہو کر جانا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3177
حدثنا يحيى بن موسى البلخي، اخبرنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف،عن ثوبان: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، اتي بدابة، وهو مع الجنازة، فابى ان يركبها، فلما انصرف اتي بدابة فركب، فقيل له: فقال:"إن الملائكة كانت تمشي، فلم اكن لاركب وهم يمشون، فلما ذهبوا ركبت".
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سواری پیش کی گئی اور آپ جنازہ کے ساتھ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوار ہونے سے انکار کیا (پیدل ہی گئے) جب جنازے سے فارغ ہو کر لوٹنے لگے تو سواری پیش کی گئی تو آپ سوار ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے فرمایا: جنازے کے ساتھ فرشتے پیدل چل رہے تھے تو میں نے مناسب نہ سمجھا کہ وہ پیدل چل رہے ہوں اور میں سواری پر چلوں، پھر جب وہ چلے گئے تو میں سوار ہو گیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2121)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 15 (1480) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ يحيي بن أبي كثير مدلس وعنعن ۔ (تقدم:293)

Share this: