احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

246: باب الصَّلاَةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
باب: فریضہ جمعہ کے بعد کی نفلی نماز کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1127
حدثنا محمد بن عبيد، وسليمان بن داود المعنى، قالا: حدثنا حماد بن زيد، حدثنا ايوب، عن نافع، ان ابن عمر راى رجلا يصلي ركعتين يوم الجمعة في مقامه، فدفعه، وقال: اتصلي الجمعة اربعا"وكان عبد الله يصلي يوم الجمعة ركعتين في بيته ويقول هكذا فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟".
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جمعہ کے دن ایک شخص کو اپنی اسی جگہ پر دو رکعت نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، (جہاں اس نے جمعہ کی نماز ادا کی تھی) تو انہوں نے اس شخص کو اس کی جگہ سے ہٹا دیا اور کہا: کیا تم جمعہ چار رکعت پڑھتے ہو؟ اور عبداللہ بن عمر جمعہ کے دن دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھا کرتے تھے اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجمعة 43 (1430)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 90 (1118)، (تحفة الأشراف: 7548)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 39 (937)، صحیح مسلم/المسافرین 15 (728)، والجمعة 18 (882)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (الجمعة 24) (522)، موطا امام مالک/قصر الصلاة 23(69)، مسند احمد (2/449، 499)، سنن الدارمی/الصلاة 144(1477) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح ق المرفوع منه

Share this: