14: باب خُرُوجِ الدَّجَّالِ
باب: دجال کے نکلنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4323
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا همام، حدثنا قتادة، عن سالم بن ابي الجعد، عن معدان بن ابي طلحة، عن حديث ابي الدرداء يرويه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من حفظ عشر آيات من اول سورة الكهف عصم من فتنة الدجال"، قال ابو داود: وكذا قال هشام الدستوائي، عن قتادة، إلا انه قال من حفظ من خواتيم سورة الكهف، وقال شعبة، عن قتادة من آخر الكهف.
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح ہشام دستوائی نے قتادہ سے روایت کیا ہے مگر اس میں ہے: ”جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیتیں یاد کیں“، شعبہ نے بھی قتادہ سے ”کہف کے آخر“ سے کے الفاظ روایت کئے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 44 (809)، سنن الترمذی/فضائل القرآن 6 (2886)، (تحفة الأشراف: 10963) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح