احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

241: باب الرَّجُلِ يَنْعَسُ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ
باب: امام کے خطبہ کے دوران آدمی کو اونگھ آئے تو کیا کرے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1119
حدثنا هناد بن السري، عن عبدة، عن ابن إسحاق، عن نافع، عن ابن عمر، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إذا نعس احدكم وهو في المسجد فليتحول من مجلسه ذلك إلى غيره".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کسی کو مسجد میں بیٹھے بیٹھے اونگھ آنے لگے تو وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ بیٹھ جائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 262 (الجمعة 27) (526)، (تحفة الأشراف: 8406)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/22، 32، 135) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: