احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: باب الْعِنَبِ يُعْصَرُ لِلْخَمْرِ
باب: آدمی شراب بنانے کے لیے انگور نچوڑے اس پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3674
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا وكيع بن الجراح، عن عبد العزيز بن عمر، عن ابي علقمة مولاهم، وعبد الرحمن بن عبد الله الغافقي، انهما سمعا ابن عمر، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لعن الله الخمر، وشاربها، وساقيها، وبائعها، ومبتاعها، وعاصرها، ومعتصرها، وحاملها، والمحمولة إليه".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کے پینے اور پلانے والے، اس کے بیچنے اور خریدنے والے، اس کے نچوڑنے اور نچوڑوانے والے، اسے لے جانے والے اور جس کے لیے لے جائی جائے سب پر اللہ کی لعنت ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأشربة 6 (3380)، (تحفة الأشراف: 7296)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/25، 71) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: