احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب فِي صَوْمِ الْعِيدَيْنِ
باب: عیدین (عیدالفطر اور عید الاضحی) کے دن روزہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2416
حدثنا قتيبة بن سعيد، وزهير بن حرب، وهذا حديثه، قالا: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن ابي عبيد، قال: شهدت العيد مع عمر فبدا بالصلاة قبل الخطبة، ثم قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم"نهى عن صيام هذين اليومين، اما يوم الاضحى فتاكلون من لحم نسككم، واما يوم الفطر ففطركم من صيامكم".
ابو عبید کہتے ہیں کہ میں عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید میں حاضر ہوا، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے: عید الاضحی کے روزے سے تو اس لیے کہ تم اس میں اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو، اور عید الفطر کے روزے سے اس لیے کہ تم اپنے روزوں سے فارغ ہوتے ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 66 (1990)، الأضاحی 16 (5571)، صحیح مسلم/الصیام 22 (1137)، سنن الترمذی/الصوم 58 (771)، سنن ابن ماجہ/الصیام 36 (1722)، (تحفة الأشراف: 10663)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العیدین 2 (5)، مسند احمد (1/24، 34، 40) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: