احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: باب الأَكْلِ بِالْيَمِينِ
باب: دائیں ہاتھ سے کھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3776
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا سفيان، عن الزهري، اخبرني ابو بكر بن عبيد الله بن عبد الله بن عمر، عن جده ابن عمر، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا اكل احدكم فلياكل بيمينه، وإذا شرب فليشرب بيمينه، فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اسے چاہیئے کہ داہنے ہاتھ سے کھائے، اور جب پانی پیے تو داہنے ہاتھ سے پیئے اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 13 (2020)، سنن الترمذی/الأطعمة 9 (1799)، (تحفة الأشراف: 8579)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صفة النبی 4 (6)، مسند احمد (2/8، 33، 106، 146)، سنن الدارمی/الأطعمة 9 (2073) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: