احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب فِي الرُّقْبَى
باب: رقبی کا (تفصیلی) بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3558
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا هشيم، اخبرنا داود، عن ابي الزبير، عن جابر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"العمرى جائزة لاهلها، والرقبى جائزة لاهلها".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہو جاتا ہے، اور رقبیٰ ۱؎ (بھی) اسی کے اہل کا حق ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأحکام 16 (1351)، سنن النسائی/العمری (3769)، سنن ابن ماجہ/الھبات 4 (2383)، (تحفة الأشراف: 2705)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الھبات 4 (1626)، مسند احمد (3/302، 303، 312) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی یہ کہنا کہ میں پہلے مرا تو یہ چیز تیری ہو گی اور تو پہلے مرا تو یہ میری ہو گی، ایسی شرط بیکار ہو جائے گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: