احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب الْفَرِيضَةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ مِنْ عُذْرٍ
باب: عذر کی وجہ سے فرض نماز سواری پر پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1228
حدثنا محمود بن خالد، حدثنا محمد بن شعيب، عن النعمان بن المنذر، عن عطاء بن ابي رباح، انه سال عائشة رضي الله عنها:هل رخص للنساء ان يصلين على الدواب ؟ قالت: لم يرخص لهن في ذلك في شدة ولا رخاء. قال محمد: هذا في المكتوبة.
عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورتوں کو چوپایوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟ آپ نے کہا: مشکل میں ہوں یا سہولت میں، انہیں کسی حالت میں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ محمد بن شعیب کہتے ہیں: یہ بات فرض نماز کے سلسلے میں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17394) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: