احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

135: باب الصَّلاَةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ
باب: عورتوں کے کپڑوں میں نماز نہ پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 367
حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا ابي، حدثنا الاشعث، عن محمد بن سيرين، عن عبد الله بن شقيق، عن عائشة، قالت:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يصلي في شعرنا او في لحفنا"، قال عبيد الله: شك ابي.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شعار یا لحافوں میں نماز نہیں پڑھتے تھے ۱؎۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ شک میرے والد (معاذ) کو ہوا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجمعة 67 (600)، سنن النسائی/الزینة 61 (5368)، وأعاده المؤلف برقم: 645، (تحفة الأشراف: 16221 و 17589 و 19296)، ویأتی ہذا الحدیث عند المؤلف برقم (645) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: شعار وہ کپڑا ہے جو عورت کے بدن سے لگا رہے اور لحاف اوڑھنے کی چادر کو کہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کپڑوں میں نماز اس وجہ سے نہیں پڑھتے تھے کہ کہیں ان میں حیض کا خون نہ لگ گیا ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: