احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: باب فِي النِّدَاءِ عِنْدَ النَّفِيرِ يَا خَيْلَ اللَّهِ ارْكَبِي
باب: کوچ کے لیے اعلان کے وقت ”اے اللہ کے شہسوار سوار ہو جا“ کہنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2560
حدثنا محمد بن داود بن سفيان، حدثني يحيى بن حسان، اخبرنا سليمان بن موسى ابو داود، حدثنا جعفر بن سعد بن سمرة بن جندب،حدثني خبيب بن سليمان، عن ابيه سليمان بن سمرة، عن سمرة بن جندب، اما بعد فإن النبي صلى الله عليه وسلم سمى خيلنا خيل الله إذا فزعنا، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرنا إذا فزعنا بالجماعة والصبر والسكينة، وإذا قاتلنا.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے`، وہ حمد و صلاۃ کے بعد کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سواروں کو جب ہمیں دشمن سے گھبراہٹ ہوتی (تسلی دیتے ہوئے) «خیل اللہ» کہتے، اور ہمیں جماعت کو لازم پکڑنے اور صبر و سکون سے رہنے کا حکم دیتے، اور جب ہم قتال کر رہے ہوتے (تو بھی انہیں کلمات کے ذریعہ ہمارا حوصلہ بڑھاتے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4619) (ضعیف) (اس سند میں جعفر ضعیف ہیں، خبیب مجہول، اس لئے حدیث ضعیف ہے، اور سلیمان بن سمرہ مقبول یعنی بشرط متابعت)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ خبيب : مجهول ، وجعفر : ضعيف كما تقدم:456

Share this: