احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب فِي قَدْرِ الذَّيْلِ
باب: عورت کے دامن لٹکانے کی مقدار کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4117
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن ابي بكر بن نافع، عن ابيه، عن صفية بنت ابي عبيد انها اخبرته: ان ام سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت لرسول الله صلى الله عليه وسلم حين ذكر الإزار:"فالمراة يا رسول الله، قال: ترخي شبرا، قالت ام سلمة: إذا ينكشف عنها، قال: فذراعا لا تزيد عليه".
صفیہ بنت ابی عبید خبر دیتی ہیں کہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس وقت آپ نے تہبند کا ذکر کیا عرض کیا: اللہ کے رسول! اور عورت (کتنا دامن لٹکائے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک بالشت لٹکائے ام سلمہ نے کہا: تب تو ستر کھل جا یا کرے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ ایک ہاتھ لٹکائے اس سے زیادہ نہ بڑھائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الزینة من المجتبی 51 (5340)، (تحفة الأشراف: 18282)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 9 (1731)، سنن ابن ماجہ/اللباس 13 (3580)، موطا امام مالک/اللباس 6 (13)، مسند احمد (6/293، 296، 309، 315)، سنن الدارمی/الاستئذان 16 (2686) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: