احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب كَرَاهِيَةِ الْمُغَالاَةِ فِي الْكَفَنِ
باب: کفن مہنگا بنانا مکروہ ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3154
حدثنا محمد بن عبيد المحاربي، حدثنا عمرو بن هاشم ابو مالك الجنبي، عن إسماعيل بن ابي خالد، عن عامر، عن علي بن ابي طالب، قال: لا تغال لي في كفن، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا تغالوا في الكفن، فإنه يسلبه سلبا سريعا".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کفن میں میرے لیے قیمتی کپڑا استعمال نہ کرنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ فرما رہے تھے: کفن میں غلو نہ کرو کیونکہ جلد ہی وہ اس سے چھین لیا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10149) (ضعیف) (اس کے راوی عمرو بن ہاشم لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عمرو بن هاشم الجنبي ضعيف وقال الحافظ ابن حجر : لين الحديث ، أفرط فيه ابن حبان (تق:5126)

Share this: