احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

136: باب فِيمَنْ خَبَّبَ مَمْلُوكًا عَلَى مَوْلاَهُ
باب: غلام کو آقا کے خلاف ورغلانے کی مذمت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5170
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا زيد بن الحباب، عن عمار بن رزيق، عن عبد الله بن عيسى، عن عكرمة، عن يحيى بن يعمر، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من خبب زوجة امرئ او مملوكه فليس منا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی کی بیوی یا غلام و لونڈی کو (اس کے شوہر یا مالک کے خلاف) ورغلائے تو وہ ہم میں سے نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، وانظر حدیث رقم (2175)، (تحفة الأشراف: 14817) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: