احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

217: باب الْجُمُعَةِ لِلْمَمْلُوكِ وَالْمَرْأَةِ
باب: غلام اور عورت کے لیے جمعہ کا حکم کیا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1067
حدثنا عباس بن عبد العظيم، حدثني إسحاق بن منصور، حدثنا هريم، عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر، عن قيس بن مسلم، عن طارق بن شهاب، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"الجمعة حق واجب على كل مسلم في جماعة إلا اربعة: عبد مملوك، او امراة، او صبي، او مريض". قال ابو داود: طارق بن شهاب قد راى النبي صلى الله عليه وسلم ولم يسمع منه شيئا.
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں: غلام، عورت، نابالغ بچہ، اور بیمار کے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: طارق بن شہاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے مگر انہوں نے آپ سے کچھ سنا نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4981) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: