احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب وَقْتِ السُّحُورِ
باب: سحری کھانے کے وقت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2346
حدثنا مسدد، حدثنا حماد بن زيد، عن عبد الله بن سوادة القشيري، عن ابيه، سمعت سمرة بن جندب يخطب، وهو يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يمنعن من سحوركم اذان بلال ولا بياض الافق الذي هكذا حتى يستطير".
سوادہ قشیری کہتے ہیں کہ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں سحری کھانے سے بلال کی اذان ہرگز نہ روکے اور نہ آسمان کے کنارے کی سفیدی (صبح کاذب) ہی باز رکھے، جو اس طرح (لمبائی میں) ظاہر ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ پھیل جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 8 (1094)، سنن الترمذی/الصوم 15 (706)، (تحفة الأشراف: 4624)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الصیام 18 (2173)، مسند احمد (5/7، 9، 13، 18) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: