احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

114: باب مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ
باب: جب آندھی آئے تو کیا پڑھے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5097
حدثنا احمد بن محمد المروزي , وسلمة يعني ابن شبيب، قالا: حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، قال: حدثني ثابت بن قيس، ان ابا هريرة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"الريح من روح الله، قال سلمة: فروح الله تاتي بالرحمة، وتاتي بالعذاب، فإذا رايتموها، فلا تسبوها وسلوا الله خيرها، واستعيذوا بالله من شرها".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «ریح» (ہوا) اللہ کی رحمت میں سے ہے (سلمہ کی روایت میں «من روح الله‏‏» ہے)، کبھی وہ رحمت لے کر آتی ہے، اور کبھی عذاب لے کر آتی ہے، تو جب تم اسے دیکھو تو اسے برا مت کہو، اللہ سے اس کی بھلائی مانگو، اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ چاہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 29 (3727)، (تحفة الأشراف: 12231)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/250، 267، 409، 436، 518) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: