احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: باب فِي الْقَتَّاتِ
باب: چغل خور کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4871
حدثنا مسدد , وابو بكر بن ابي شيبة , قالا: حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن إبراهيم، عن همام، عن حذيفة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يدخل الجنة قتات".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب 50 (6056)، م /الإیمان 45 (150)، سنن الترمذی/البر والصلة 79 (2026)، (تحفة الأشراف: 3386)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/382، 389، 397، 403، 404) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: سب سے پہلے اس گناہ کی سزا میں پہلے داخل جہنم ہو گا، اور سزا بھگت کر موحد ہونے کی صورت میں جنت کا مستحق ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: