احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: باب مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ
باب: تکبر اور گھمنڈ کی برائی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4090
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد. ح وحدثنا هناد يعني ابن السري، عن ابي الاحوص المعنى، عن عطاء بن السائب، قال موسى: عن سلمان الاغر، وقال هناد، عن الاغر ابي مسلم، عن ابي هريرة، قال هناد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"قال الله عز وجل: الكبرياء ردائي، والعظمة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما قذفته في النار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل کا فرمان ہے: بڑائی (کبریائی) میری چادر ہے اور عظمت میرا تہ بند، تو جو کوئی ان دونوں چیزوں میں کسی کو مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البر والصلة 38 (2620)، سنن ابن ماجہ/الزھد 16 (4174)، (تحفة الأشراف: 12192)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/248، 376، 414، 427، 442) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: