احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ
باب: عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4164
حدثنا عبيد الله بن عمر، حدثنا يحيى بن سعيد، عن علي بن المبارك، قال: حدثتني كريمة بنت همام،"ان امراة اتت عائشة رضي الله عن خضاب الحناء، فقالت: لا باس به ولكن اكرهه، كان حبيبي رسول الله صلى الله عليه وسلم يكره ريحه"، قال ابو داود: تعني خضاب شعر الراس.
کریمہ بنت ہمام کا بیان ہے کہ ایک عورت ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور ان سے مہندی کے خضاب کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا: اس میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن میں اسے ناپسند کرتی ہوں، میرے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بو ناپسند فرماتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مراد سر کے بال کا خضاب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الزینة 19 (5093)، (تحفة الأشراف: 17959)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/117، 210) (ضعیف)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ن 5093 ¤ كريمة : لم أجد من وثقها وقال الحافظ : مقبولة (تق:8673) أي مجهولة الحال ۔

Share this: