احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: باب مَا جَاءَ فِي خَبَرِ مَكَّةَ
باب: فتح مکہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3021
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا ابن إدريس، عن محمد بن إسحاق، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن ابن عباس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الفتح جاءه العباس بن عبد المطلب بابي سفيان بن حرب، فاسلم بمر الظهران، فقال له العباس: يا رسول الله إن ابا سفيان رجل يحب هذا الفخر فلو جعلت له شيئا، قال:"نعم من دخل دار ابي سفيان فهو آمن، ومن اغلق عليه بابه فهو آمن"..
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے سال ۱؎ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ابوسفیان بن حرب کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ مرالظہران ۲؎ میں مسلمان ہو گئے، اس وقت عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ابوسفیان ایک ایسے شخص ہیں جو فخر اور نمود و نمائش کو پسند کرتے ہیں، تو آپ اگر ان کے لیے کوئی چیز کر دیتے (جس سے ان کے اس جذبہ کو تسکین ہوتی تو اچھا ہوتا)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں (یعنی ٹھیک ہے میں ایسا کر دیتا ہوں) جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے تو وہ مامون ہے، اور جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے وہ بھی مامون ہے (ہم اسے نہیں ماریں گے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5854) (حسن)

وضاحت: ۱؎: مکہ ۸ ہجری میں فتح ہوا۔
۲؎: مکہ کے قریب ایک مقام کا نام ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن م الجملة الأخيرة أبي هريرة

Share this: