احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ
باب: روزہ دار کے مسواک کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2364
حدثنا محمد بن الصباح، حدثنا شريك. ح وحدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، عن عاصم بن عبيد الله، عن عبيد الله بن عامر بن ربيعة، عن ابيه، قال:"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستاك وهو صائم"، زاد مسدد: ما لا اعد ولا احصي.
عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا، جسے میں نہ گن سکتا ہوں، نہ شمار کر سکتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصوم 28 (725)، (تحفة الأشراف: 5034)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/445، 446) (ضعیف) (اس کے راوی عاصم ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 725 ¤ عاصم بن عبيد الله : ضعيف (تقدم:774)

Share this: