احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب فِي الرَّجُلِ يَزْنِي بِحَرِيمِهِ
باب: محرم سے زنا کرنے والے کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4456
حدثنا مسدد، حدثنا خالد بن عبد الله، حدثنا مطرف، عن ابي الجهم، عن البراء بن عازب، قال:"بينا انا اطوف على إبل لي ضلت إذ اقبل ركب او فوارس معهم لواء، فجعل الاعراب يطيفون بي لمنزلتي من النبي صلى الله عليه وسلم، إذ اتوا قبة فاستخرجوا منها رجلا فضربوا عنقه، فسالت عنه فذكروا انه اعرس بامراة ابيه".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک گمشدہ اونٹ کو ڈھونڈ رہا تھا کہ اسی دوران کچھ سوار آئے، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا، تو دیہاتی لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری قربت کی وجہ سے میرے اردگرد گھومنے لگے، اتنے میں وہ ایک قبہ کے پاس آئے، اور اس میں سے ایک شخص کو نکالا اور اس کی گردن مار دی، تو میں نے اس کے متعلق ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کر رکھی تھی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأحکام 25 (1362)، سنن النسائی/النکاح 58 (3333)، سنن ابن ماجہ/الحدود 35 (2607)، (تحفة الأشراف: 15534، 1766)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/292، 295، 297)، سنن الدارمی/النکاح 43 (2285) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: