احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ
باب: پیلے رنگ کے خضاب کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4210
حدثنا عبد الرحيم بن مطرف ابو سفيان، حدثنا عمرو بن محمد، حدثنا ابن ابي رواد، عن نافع، عن ابن عمر، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"كان يلبس النعال السبتية ويصفر لحيته بالورس والزعفران وكان ابن عمر يفعل ذلك".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھال کی سبتی جوتیاں پہنتے تھے جس پر بال نہیں ہوتے تھے، اور اپنی داڑھی ورس ۱؎ اور زعفران سے رنگتے تھے، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الزینة من المجتبی 12 (5246)، (تحفة الأشراف: 7762)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/114) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ورس ایک قسم کی گھاس ہے جس سے رنگتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: