احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب كَرَاهِيَةِ الْكَلاَمِ عِنْدَ الْحَاجَةِ
باب: قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کے وقت بات چیت مکرو ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 15
حدثنا عبيد الله بن عمر بن ميسرة، حدثنا ابن مهدي، حدثنا عكرمة بن عمار، عن يحيى بن ابي كثير، عن هلال بن عياض، قال:حدثني ابو سعيد، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"لا يخرج الرجلان يضربان الغائط كاشفين عن عورتهما يتحدثان، فإن الله عز وجل يمقت على ذلك"، قال ابو داود: هذا لم يسنده إلا عكرمة بن عمار.
ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا دو آدمی قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کے وقت شرمگاہ کھولے ہوئے آپس میں باتیں نہ کریں کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو عکرمہ بن عمار کے علاوہ کسی اور نے مسنداً (مرفوعاً) روایت نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطھارة 24 (342)، (تحفة الأشراف: 4397)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/36) (صحیح لغیرہ) (الصحیحہ: 3120، وتراجع الألباني: 7،) (لیکن دوسرے طریق کی وجہ سے حدیث صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 342 ¤ عكرمه بن عمار مدلس ( طبقات المدلسين : 3/88 ) و صرح بالسماع ( حليه الأولياء 45/9 ) ولكنه مضطرب الحديث عن يحيى بن أبي كثير ، وقيل : تابعه أبان بن يزيد ، ولم أجده وللحديث لون آخر عند الطبراني فى الأوسط ( 1286 ) و سنده ضعيف ، و طريق آخر عند ابن السكن ( بيان الوهم و الإيهام 260/5 ح 2460 ) و سنده ضعيف ۔

Share this: