احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: باب فِي تَغْيِيرِ الأَسْمَاءِ
باب: نام بدل دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4948
حدثنا عمرو بن عون، قال: اخبرنا. ح وحدثنا مسدد، قال: حدثنا هشيم، عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن ابي زكريا، عن ابي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم واسماء آبائكم، فاحسنوا اسماءكم", قال ابو داود: ابن ابى زكريا لم يدرك ابا الدرداء.
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے باپ دادا کے ناموں کے ساتھ پکارے جاؤ گے، تو اپنے نام اچھے رکھا کرو ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن ابی زکریا نے ابودرداء کا زمانہ نہیں پایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10949)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/194)، سنن الدارمی/الاستئذان 59 (2736) (ضعیف)

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ اگر کسی کا نام اچھا نہ ہو تو وہ بدل کر اپنا اچھا نام رکھ لے، اور سب سے بہتر نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عبدالله بن أبي زكريا : لم يدرك أبا الدرداء ، كما قال أبو داود رحمه الله

Share this: