احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: باب الْمَوَاشِي تُفْسِدُ زَرْعَ قَوْمٍ
باب: مویشی دوسروں کے کھیت برباد کر دیں تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3569
حدثنا احمد بن محمد بن ثابت المروزي، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن حرام بن محيصة، عن ابيه، ان ناقة للبراء بن عازب دخلت حائط رجل، فافسدته عليهم،"فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم على اهل الاموال حفظها بالنهار، وعلى اهل المواشي حفظها بالليل".
محیصہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ براء بن عازب رضی اللہ عنہما کی اونٹنی ایک شخص کے باغ میں گھس گئی اور اسے تباہ و برباد کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ کیا کہ دن میں مال والوں پر مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور رات میں جانوروں کی حفاظت کی ذمہ داری جانوروں کے مالکان پر ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأحکام 13 (2332)، (تحفة الأشراف: 1753، 2332)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/436)، موطا امام مالک/الأقضیة 28(37) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اگر اونٹنی نے رات میں باغ کو نقصان پہنچایا ہے تو اونٹنی کا مالک اس نقصان کو پورا کرے گا، اور اگر دن میں نقصان پہنچائے تو باغ کا مالک اس نقصان کو برداشت کرے، کیونکہ باغ کی حفاظت خود اسی کی اپنی ذمہ داری تھی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ الزهري مدلس (تقدم:145) وعنعن ۔ وانظر الحديث الآتي : 3570

Share this: