احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب فِي الأَرْضِ يَحْمِيهَا الإِمَامُ أَوِ الرَّجُلُ
باب: امام یا کوئی اور شخص زمین (چراگاہ اور پانی) اپنے لیے گھیر لے تو کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3083
حدثنا ابن السرح، اخبرنا ابن وهب، اخبرني يونس، عن ابن شهاب، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، عن الصعب بن جثامة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا حمى إلا لله ولرسوله"، قال ابن شهاب: وبلغني ان رسول الله صلى الله عليه وسلم حمى النقيع.
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی اور کے لیے چراگاہ نہیں ہے۔ ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیع (ایک جگہ کا نام ہے) کو «حمی» (چراگاہ) بنایا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المساقاة 11 (2370)، الجہاد 146 (3012)، (تحفة الأشراف: 4941)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/37، 38، 71، 73) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: