احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب فِي الْمَبْتُوتَةِ تَخْرُجُ بِالنَّهَارِ
باب: تین طلاق دی ہوئی عورت دن میں باہر نکل سکتی ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2297
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن جريج، قال: اخبرني ابو الزبير، عن جابر، قال: طلقت خالتي ثلاثا فخرجت تجد نخلا لها، فلقيها رجل فنهاها، فاتت النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له، فقال لها:"اخرجي فجدي نخلك لعلك ان تصدقي منه او تفعلي خيرا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو تین طلاقیں دی گئیں، وہ اپنی کھجوریں توڑنے نکلیں، راستے میں ایک شخص ملا تو اس نے انہیں نکلنے سے منع کیا چنانچہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، اور آپ سے اس واقعہ کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اپنی کھجوریں توڑو، ہو سکتا ہے تم اس میں سے صدقہ کرو یا اور کوئی بھلائی کا کام کرو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطلاق 7 (1481)، سنن النسائی/الطلاق 71 (3580)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 9 (2034)، (تحفة الأشراف: 2799)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/321)، سنن الدارمی/الطلاق 14 (2334) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: