احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: باب مَنْ قَالَ لاَ يُبَالِي مِنْ أَىِّ الشَّهْرِ
باب: مہینے میں کسی بھی دن روزہ رکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2453
حدثنا مسدد، حدثنا عبد الوارث، عن يزيد الرشك، عن معاذة، قالت: قلت لعائشة: اكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم من كل شهر ثلاثة ايام ؟ قالت: نعم. قلت: من اي شهر كان يصوم ؟ قالت:"ما كان يبالي من اي ايام الشهر كان يصوم".
معاذہ کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزے رکھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، میں نے پوچھا: مہینے کے کون سے دنوں میں روزے رکھتے تھے؟ جواب دیا کہ آپ کو اس کی پروا نہیں ہوتی تھی کہ مہینہ کے کن دنوں میں رکھیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 36 (1160)، سنن الترمذی/الصوم 54 (763)، سنن ابن ماجہ/الصیام 29 (1709)، (تحفة الأشراف: 17966)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/145) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: