احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب فِي الْغُسْلِ مِنْ غَسْلِ الْمَيِّتِ
باب: میت کو نہلانے والے کے لیے غسل کرنے کا مسئلہ۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3160
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا محمد بن بشر، حدثنا زكريا، حدثنا مصعب بن شيبة، عن طلق بن حبيب العنزي، عن عبد الله بن الزبير، عن عائشة، انها حدثته: ان النبي صلى الله عليه وسلم"كان يغتسل من اربع: من الجنابة، ويوم الجمعة، ومن الحجامة، وغسل الميت".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار چیزوں کی وجہ سے غسل کرتے تھے: جنابت سے، جمعہ کے دن، پچھنا لگوانے سے اور میت کو غسل دینے سے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: (348)، (تحفة الأشراف: 16193) (ضعیف) (اس کے راوی مصعب ضعیف ہیں)

وضاحت: ۱؎: ان میں جنابت کے علاوہ کوئی اور غسل فرض نہیں ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: