احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب فِي النَّهْىِ عَنِ التَّجَسُّسِ
باب: تجسس کرنا اور ٹوہ لگانا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4888
حدثنا عيسى بن محمد الرملي , وابن عوف , وهذا لفظه، قالا: حدثنا الفريابي، عن سفيان، عن ثور، عن راشد بن سعد، عن معاوية، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إنك إن اتبعت عورات الناس افسدتهم او كدت ان تفسدهم", فقال ابو الدرداء كلمة سمعها معاوية من رسول الله نفعه الله تعالى بها.
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر تم لوگوں کی پوشیدہ باتوں کے پیچھے پڑو گے، تو تم ان میں بگاڑ پیدا کر دو گے، یا قریب ہے کہ ان میں اور بگاڑ پیدا کر دو ۱؎۔ ابو الدرداء کہتے ہیں: یہ وہ کلمہ ہے جسے معاویہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اور اللہ نے انہیں اس سے فائدہ پہنچایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11413) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ راز فاش ہو جانے کی صورت میں ان کی جھجھک ختم ہو جائے گی، اور وہ کھلم کھلا گناہ کرنے لگیں گے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: