احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: باب مَا جَاءَ فِي التَّعَرِّي
باب: ننگے ہونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4016
حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، حدثنا يحيى بن سعيد الاموي، عن عثمان بن حكيم، عن ابي امامة بن سهل، عن المسور بن مخرمة، قال: حملت حجرا ثقيلا، فبينا امشي، فسقط عني ثوبي فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خذ عليك ثوبك ولا تمشوا عراة".
مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک بھاری پتھر اٹھائے ہوئے چل رہا تھا کہ اسی دوران میرا کپڑا (تہبند میرے جسم سے کھل کر) گر پڑا تو مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا کپڑا اٹھا کر باندھ لو اور ننگے نہ چلو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 19 (341)، (تحفة الأشراف: 11266) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: