احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب
باب:۔۔۔۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4279
حدثنا عمرو بن عثمان، حدثنا مروان بن معاوية، عن إسماعيل يعني ابن ابي خالد، عن ابيه، عن جابر بن سمرة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا يزال هذا الدين قائما حتى يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم تجتمع عليه الامة، فسمعت كلاما من النبي صلى الله عليه وسلم لم افهمه، قلت لابي ما يقول ؟ قال: كلهم من قريش".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: یہ دین برابر قائم رہے گا یہاں تک کہ تم پر بارہ خلیفہ ہوں گے، ان میں سے ہر ایک پر امت اتفاق کرے گی پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسی بات سنی جسے میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے والد سے پوچھا: آپ نے کیا فرمایا؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: یہ سارے خلفاء قریش میں سے ہوں گے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2134)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأحکام 51 (7222)، صحیح مسلم/الإمارة 1 (1821)، سنن الترمذی/الفتن 46 (2224)، مسند احمد (5/86، 88، 96، 105) (صحیح) (اس میں: تجتمع علیہ الأمة کا ٹکڑا منکر ہے، صحیح نہیں ہے)، (ابو خالد الاحمسی لین الحدیث ہیں، اور اس کی روایت میں متفرد ہیں، ملاحظہ ہو: الصحیحة: 376، وتراجع الألباني: 208)

قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون قوله تجتمع عليه الأمة

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ إسماعيل بن أبي خالد مدلس (تقدم:2930) ومروان بن معاوية الفزاري مدلس (طبقات المدلسين:3/105) وعنعنا والحديث الآتي (الأصل:4280) يغني عنه ۔

Share this: