احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب السَّارِقِ يَسْرِقُ فِي الْغَزْوِ أَيُقْطَعُ
باب: کیا جنگ میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4408
حدثنا احمد بن صالح، حدثنا ابن وهب، اخبرني حيوة بن شريح، عن عياش بن عباس القتباني، عن شييم بن بيتان، ويزيد بن صبح الاصبحي، عن جنادة بن ابي امية، قال: كنا مع بسر بن ارطاة في البحر فاتي بسارق يقال له: مصدر قد سرق بختية فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا تقطع الايدي في السفر ولولا ذلك لقطعته".
جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ ہم بسر بن ارطاۃ کے ساتھ سمندری سفر پر تھے کہ ان کے پاس ایک چور لایا گیا جس کا نام مصدر تھا اس نے ایک اونٹ چرایا تھا تو آپ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: سفر میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا اگر آپ کا یہ فرمان نہ ہوتا تو میں ضرور اسے کاٹ ڈالتا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحدود 20 (1450)، سنن النسائی/قطع السارق 13 (4982)، (تحفة الأشراف: 2015)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/181) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: