احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب فِي أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ
باب: گھوڑے کے گوشت کے کھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3788
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، عن عمرو بن دينار، عن محمد بن علي، عن جابر بن عبد الله، قال:"نهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر، واذن لنا في لحوم الخيل".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑے کے گوشت کی ہمیں اجازت دی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي 38 (4219)، الصید 27 (5520)، 28 (5524)، صحیح مسلم/الصید 6 (1941)، سنن النسائی/الصید 29 (4332)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 12 (3191)، (تحفة الأشراف: 2810، 2639)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 5 (1793)، مسند احمد (3/322، 356، 361، 362، 385)، دی/ الصید 6 (2055) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: