احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: باب الرَّجُلِ يَحْلِفُ عَلَى حَقِّهِ
باب: آدمی اپنے حق کے لیے قسم کھائے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3627
حدثنا عبد الوهاب بن نجدة، وموسى بن مروان الرقي، قالا: حدثنا بقية بن الوليد، عن بحير بن سعد، عن خالد بن معدان، عن سيف، عن عوف بن مالك، انه حدثهم: ان النبي صلى الله عليه وسلم،"قضى بين رجلين، فقال المقضي عليه لما ادبر: حسبي الله ونعم الوكيل، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن الله يلوم على العجز، ولكن عليك بالكيس، فإذا غلبك امر، فقل: حسبي الله ونعم الوكيل".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو شخصوں کے درمیان فیصلہ کیا، تو جس کے خلاف فیصلہ دیا گیا واپس ہوتے ہوئے کہنے لگا: مجھے بس اللہ کافی ہے اور وہ بہتر کار ساز ہے، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بیوقوفی پر ملامت کرتا ہے لہٰذا زیر کی و دانائی کو لازم پکڑو، پھر جب تم مغلوب ہو جاؤ تو کہو: میرے لیے بس اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کار ساز ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10910)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/25) (ضعیف) (اس کے راوی'' بقیہ'' ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: