احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب فِي الْحِلْفِ
باب: قول و قرار پر قسمیں کھانے اور حلف اٹھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2925
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا محمد بن بشر، وابن نمير، وابو اسامة، عن زكريا، عن سعد بن إبراهيم، عن ابيه، عن جبير بن مطعم، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا حلف في الإسلام وايما حلف كان في الجاهلية لم يزده الإسلام إلا شدة".
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (زمانہ کفر کی) کوئی بھی قسم اور عہد و پیمان کا اسلام میں کچھ اعتبار نہیں، اور جو عہد و پیمان زمانہ جاہلیت میں (بھلے کام کے لیے) تھا تو اسلام نے اسے مزید مضبوطی بخشی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/فضائل الصحابة 50 (2530)، (تحفة الأشراف: 3184)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/83) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کفار عرب کا دستور تھا کہ ایک قبیلہ دوسرے قبیلہ کا ہم حلیف ہوتا، اور ہر ایک دوسرے کا حق و ناحق میں مدد کرتا تھا، سو فرمایا کہ اسلام میں کفر کی قسم اور عہد و پیمان کا کوئی اعتبار نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: