احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى ‏{‏ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ ‏}‏
باب: آیت کریمہ: «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4102
حدثنا احمد بن صالح. ح وحدثنا سليمان بن داود المهري وابن السرح، واحمد بن سعيد الهمداني، قالوا: اخبرنا ابن وهب، قال:اخبرني قرة بن عبد الرحمن المعافري، عن ابن شهاب، عن عروة بن الزبير، عن عائشة رضي الله عنها، انها قالت:"يرحم الله نساء المهاجرات الاول لما انزل الله وليضربن بخمرهن على جيوبهن سورة النور آية 31 شققن اكنف"، قال ابن صالح: اكثف مروطهن، فاختمرن بها.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں (سورۃ النور: ۳۱) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، انظر رقم حدیث: (4100)، (تحفة الأشراف: 16567، 16577) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: