احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

74: باب الإِمَامِ يُحْدِثُ بَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ الرَّكْعَةِ
باب: آخری رکعت کے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 617
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا عبد الرحمن بن زياد بن انعم، عن عبد الرحمن بن رافع، وبكر بن سوادة، عن عبد الله بن عمرو، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا قضى الإمام الصلاة وقعد فاحدث قبل ان يتكلم، فقد تمت صلاته، ومن كان خلفه ممن اتم الصلاة".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام نماز پوری کر لے اور آخری قعدہ میں بیٹھ جائے، پھر بات کرنے (یعنی سلام پھیرنے) سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی اور اس کے پیچھے جنہوں نے نماز مکمل کی، سب کی نماز پوری ہو گئی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 188 (408)، (تحفة الأشراف: 8610) (ضعیف) (اس کے راوی عبدالرحمن افریقی ضعیف ہیں، نیز یہ حدیث اگلی صحیح حدیث کے مخالف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 408 ¤ الإفريقي : ضعيف (تقدم:62)

Share this: