احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب فِي الْخُلْعِ
باب: خلع کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2226
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن ابي اسماء، عن ثوبان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ايما امراة سالت زوجها طلاقا في غير ما باس، فحرام عليها رائحة الجنة".
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس عورت نے اپنے شوہر سے بغیر کسی ایسی تکلیف کے جو اسے طلاق لینے پر مجبور کرے طلاق کا مطالبہ کیا تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطلاق 11(1187)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 21 (2055)، (تحفة الأشراف: 2103)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/277، 283)، سنن الدارمی/الطلاق 6 (2316) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: