احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں نفل پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1222
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن صفوان بن سليم، عن ابي بسرة الغفاري، عن البراء بن عازب الانصاري، قال: صحبت رسول الله صلى الله عليه وسلم ثمانية عشر سفرا"فما رايته ترك ركعتين إذا زاغت الشمس قبل الظهر".
براء بن عازب انصاری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھارہ سفروں میں رہا، لیکن میں نے نہیں دیکھا کہ سورج ڈھلنے کے بعد ظہر سے پہلے آپ نے دو رکعتیں ترک کی ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 276 (الجمعة 41) (550)، (تحفة الأشراف: 1924)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/292، 295) (ضعیف) (اس کے راوی ”ابو بسرة غفاری“ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: