احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: روزے کی حالت میں سینگی (پچھنا) لگوانے کی اجازت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2372
حدثنا ابو معمر عبد الله بن عمر، حدثنا عبد الوارث، عن ايوب، عن عكرمة، عن ابن عباس،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم احتجم وهو صائم". قال ابو داود: رواه وهيب بن خالد، عن ايوب، بإسناده مثله، و جعفر بن ربيعة، و هشام بن حسان، عن عكرمة، عن ابن عباس، مثله.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی (پچھنا) لگوایا اور آپ روزے سے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے وہیب بن خالد نے ایوب سے اسی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے، اور جعفر بن ربیعہ اور ہشام بن حسان نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 32 (1938)، الطب 12 (5694)، سنن الترمذی/الصوم 61 (775)، (تحفة الأشراف: 5989)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/351) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: