احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب التَّغْلِيظِ فِي الأَيْمَانِ الْفَاجِرَةِ
باب: جھوٹی قسم کھانے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3242
حدثنا محمد بن الصباح البزاز، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا هشام بن حسان، عن محمد بن سيرين، عن عمران بن حصين، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من حلف على يمين مصبورة كاذبا، فليتبوا بوجهه مقعده من النار".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی دباؤ میں آ کر (یا دیدہ و دانستہ) جھوٹی قسم کھا لے تو چاہیئے کہ اس کے سبب وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: * تخريج:تفرد بہ أبوداود، 1(تحفة الأشراف: 10842)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/436، 441) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی دنیا میں اس کا کوئی کفارہ نہیں آخرت میں اسے یہ سزا دی جائے گی کہ وہ جہنم میں ڈالا جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: