احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب فِي الْمُسَافِرِ يُضَحِّي
باب: مسافر کے قربانی کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2816
حدثنا ابو الوليد الطيالسي، حدثنا شعبة، عن هشام بن زيد، قال: دخلت مع انس على الحكم بن ايوب فراى فتيانا او غلمانا قد نصبوا دجاجة يرمونها، فقال انس: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان تصبر البهائم.
ہشام بن زید کہتے ہیں کہ میں انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ حکم بن ایوب کے پاس گیا، تو وہاں چند نوجوانوں یا لڑکوں کو دیکھا کہ وہ سب ایک مرغی کو باندھ کر اسے تیر کا نشانہ بنا رہے ہیں تو انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصید 25 (5513)، صحیح مسلم/الصید12(1956)، سنن النسائی/الضحایا 40 (4444)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 10 (3186)، (تحفة الأشراف: 1630)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/117، 171، 191) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: