احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: باب فِي ذِكْرِ الْمِيزَانِ
باب: قبر میں سوال کئے جانے اور قبر کے عذاب کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4750
حدثنا ابو الوليد الطيالسي، اخبرنا شعبة، عن علقمة بن مرثد، عن سعد بن عبيدة، عن البراء بن عازب، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إن المسلم إذا سئل في القبر، فشهد ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذلك قول الله عز وجل:يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت سورة إبراهيم آية 27".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان سے جب قبر میں سوال ہوتا ہے اور وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ تو یہی مراد ہے اللہ کے قول «يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت» اللہ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط کرتا ہے (سورۃ ابراہیم: ۲۷) سے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 86 (3120)، وتفسیر سورة إبراہیم 2 (4699)، صحیح مسلم/الجنة 17 (2871)، سنن الترمذی/تفسیر سورة إبراہیم 15 (3120)، سنن النسائی/الجنائز 114 (2059)، سنن ابن ماجہ/الزھد 32 (4269)، (تحفة الأشراف: 1762)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/282، 291) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: