احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب فِي الْبَوْلِ فِي الْمُسْتَحَمِّ
باب: غسل خانہ (حمام) میں پیشاب کرنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 27
حدثنا احمد بن محمد بن حنبل، والحسن بن علي، قالا: حدثنا عبد الرزاق، قال احمد، حدثنا معمر، اخبرني اشعث، وقال الحسن،عن اشعث بن عبد الله، عن الحسن، عن عبد الله بن مغفل، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يبولن احدكم في مستحمه ثم يغتسل فيه"، قال احمد: ثم يتوضا فيه، فإن عامة الوسواس منه.
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ہرگز ایسا نہ کرے کہ اپنے غسل خانے (حمام) میں پیشاب کرے پھر اسی میں نہائے۔ احمد کی روایت میں ہے: پھر اسی میں وضو کرے، کیونکہ اکثر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطھارة 17 (21)، سنن النسائی/الطھارة 32 (36)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 12 (304)، (تحفة الأشراف: 9648)، وقد أخرجہ:حم (5/56) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 21 ، ن 36 ، جه 304 ¤ الحسن البصري عنعن ( تقدم : 17 ) و الحديث الآتي ( الأصل : 28 و سنده صحيح ) يغني عنه و لبعض الحديث شاهد صحيح موقوف عند البيهقي ( 98/1 )

Share this: