احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

150: باب فِي السَّلاَمِ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ
باب: اہل ذمہ (معاہد کافروں) کو سلام کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5205
حدثنا حفص بن عمر , حدثنا شعبة , عن سهيل بن ابي صالح , قال: خرجت مع ابي إلى الشام , فجعلوا يمرون بصوامع فيها نصارى فيسلمون عليهم , فقال ابي: لا تبدءوهم بالسلام , فإن ابا هريرة , حدثنا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تبدءوهم بالسلام , وإذا لقيتموهم في الطريق , فاضطروهم إلى اضيق الطريق".
سہیل بن ابوصالح کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ شام گیا تو وہاں لوگوں (یعنی قافلے والوں) کا گزر نصاریٰ کے گرجا گھروں کے پاس سے ہونے لگا تو لوگ انہیں (اور ان کے پجاریوں کو) سلام کرنے لگے تو میرے والد نے کہا: تم انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو کیونکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے، آپ نے فرمایا ہے: انہیں (یعنی یہود و نصاریٰ کو) سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اور جب تم انہیں راستے میں ملو تو انہیں تنگ راستہ پر چلنے پر مجبور کرو (یعنی ان پر اپنا دباؤ ڈالے رکھو وہ کونے کنارے سے ہو کر چلیں)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام 4 (2167)، (تحفة الأشراف: 12682)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الاستئذان 12 (2700)، مسند احمد (2/346، 459) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: