احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب فِي الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ
باب: گھی میں چوہیا گر جائے تو کیا کیا جائے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3841
حدثنا مسدد، حدثنا سفيان، حدثنا الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، عن ميمونة، ان فارة وقعت في سمن، فاخبر النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: القوا ما حولها وكلوا".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک چوہیا گھی میں گر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی، آپ نے فرمایا: (جس جگہ گری ہے) اس کے آس پاس کا گھی نکال کر پھینک دو اور (باقی) کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 67 (235)، والذبائح 34 (5538)، سنن الترمذی/الأطعمة 8 (1798)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة 9 (4263)، (تحفة الأشراف: 18065)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الاستئذان 7 (20)، مسند احمد (6/329، 330، 335)، سنن الدارمی/الطہارة 60 (765) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: