احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

169: باب النَّظَرِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں (ادھر ادھر) دیکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 912
حدثنا مسدد، حدثنا ابو معاوية. ح وحدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا جرير وهذا حديثه، وهو اتم، عن الاعمش، عن المسيب بن رافع، عن تميم بن طرفة الطائي، عن جابر بن سمرة، قال عثمان، قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم المسجد فراى فيه ناسا يصلون رافعي ايديهم إلى السماء، ثم اتفقا، فقال:"لينتهين رجال يشخصون ابصارهم إلى السماء". قال مسدد في الصلاة:"اولا ترجع إليهم ابصارهم".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ نماز میں اپنے ہاتھ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ نماز میں اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں انہیں چاہیئے کہ اس سے باز آ جائیں ورنہ (ہو سکتا ہے کہ) ان کی نگاہیں ان کی طرف واپس نہ لوٹیں یعنی بینائی جاتی رہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 26 (430)، سنن النسائی/ السہو 5 (1185)، (تحفة الأشراف: 2128)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 68 (1045)، مسند احمد (5/108) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: